زارا نور عباس کا والدہ کو خراج تحسین
اداکارہ کا کہنا ہے کہ زندگی کے ہر پل کو بھرپور انداز سے جانا سیکھیں کیونکہ کل کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہپ قدرے جذباتی دکھائی دے رہی ہیں۔
زارا نور عباس کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا خاندان ایک عرصے سے شوبز سے وابستہ ہے۔ زارا کی خالہ اداکارہ بشریٰ انصاری کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں جبکہ والدہ اسماء عباس بھی متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے شائقین کے دل جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے شوہر اسد بھی کئی ڈراماز میں اداکاری کر چکے ہیں اور شوہر کے کزن عدنان صدیقی پاکستان کے چوٹی کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
ان دنوں زارا نور کا خاندان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ بشریٰ انصاری اور اسماء عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کرونا کے باعث وینٹیلیٹر پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
زارا نور نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے والدہ اسماء عباس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ساتھ ہی لکھا کہ ایسے وقت میں جب ہم نہیں جانتے یہ عید ہمارے لیے کیسی ہوگی، والدہ نے اپنا ڈیزائن کردہ عید کا جوڑا انہیں تحفے میں دے کر جینے کی ہمت دلانے کی کوشش کی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
عورتوں میں ہمت پیدا کرنے میں وقت لگے گا، زارا نور عباس
اداکارہ نے اسماء عباس کے بارے میں لکھا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی محنت اور جدوجہد کرنے میں گزار دی اور آج بھی سب کی خوشی کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ ایک وقت میں 3 جگہ ہونا ماں کا ہی کمال ہوسکتا ہے۔ زارا نور نے والدہ کے ملبوسات کے برانڈ اسماء عباس ڈیزائنز کے اکاؤنٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے آن لائن خریداری کی درخواست کی۔ زارا نور نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر ایک پل کو بھرپور انداز سے جینا سیکھیں کیونکہ آنے والے وقت میں کیا ہوگا کوئی نہیں جانتا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے دنوں نے بشریٰ انصاری نے بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر کی جلد صحتیابی کے لیے انسٹاگرام پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
View this post on Instagram









