مداح کا کبریٰ خان کو گرافیٹی آرٹ کے ذریعے خراج تحسین

مداح نے اپنے فن سے اداکارہ کا دل جیت لیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کے ویسے تو بہت مداح ہیں لیکن ایک مصور نے ان کی خوبصورتی کو گرافیٹی آرٹ میں قید کرنے کی زبردست کوشش کی ہے۔

فنکاروں سے محبت کے اظہار کے لیے مداح بہت کچھ کر گزرتے ہیں لیکن اداکارہ کبریٰ خان کے ایک مداح نے انہیں اپنے فن گرافیٹی سے حیران کردیا۔

کوبی خان کے فرضی نام سے آرٹسٹ نے گرافیٹی آرٹ کا نمونہ پیش کرتے ہوئے کبریٰ خان کی تصویر بنادی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسے شیئر بھی کردیا۔ کبریٰ خان کی نظر سے جب یہ شاہکار گزرا تو انہوں نے کمنٹ میں مداح کو داد دی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران اشرف اور عائشہ عمر کی ٹرولز کی عزت سے بےعزتی

یہ گرافٹی کس ملک اور کس شہر میں بنایا گیا ہے اس سے متعلق تو فنکار نے کوئی وضاحت نہیں دی ہے لیکن اطراف میں موجود شہریوں کو دیکھ کر ایسا گمان ہورہا ہے کہ یہ پاکستان نہیں ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کراچی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نیل اچونگ نے معروف اداکارہ ماہرہ خان کی گرافیٹی بنائی تھی۔

متعلقہ تحاریر