حرا مانی کو عینک لگ گئی
حرا مانی کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کو عینک لگنے کے بعد ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
حرا مانی کا شمار پاکستان کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو نجی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کرتی رہتی ہیں۔ گذشتہ روز اداکارہ نے دلیری کا ثبوت دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کی عینک لگ گئی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر عینک لگی تصویر بھی شیئر کردی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
حرا مانی نے زندگی کا فلسفہ بیان کردیا
اداکارہ کی اس پوسٹ پر چند مداح تذبذب کا شکار ہوکر ان سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ عینک انہوں نے کسی کردار کے لیے لگائی ہے یا واقعی ان کی نظر کمزور ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک پر چھائی رہنے والی حرا مانی کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
@hiramani.officiialChand nazar nahi a rha 😂❤️ @marez.e.ishq1♬ Eidain ft. Harris Minahil Farooq Mj Ahmed Kasim – The Panther Records
واضح رہے حرا مانی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔









