ماہین خان نے فیشن انڈسٹری میں اپنے 50 ویں سال کا آغاز کردیا
ماہین خان اس سال اپنی 76 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں اپنے 50 ویں سال کا بھی آغازکیا ہے۔
پاکستان کی مشہور فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے آج فیشن انڈسٹری میں اپنے 50 ویں سال کا آغاز کردیا ہے جبکہ اداکارہ آج اپنی 76 ویں سالگرہ بھی منارہی ہیں۔
فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) کی چیئرپرسن ماہین خان کو ’فیشن کا ستون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ماہین خان نے مشہور شخصیات کے کپڑے بھی تیار کیے ہیں جن میں بے نظیر بھٹو، جمائما گولڈ سمتھ اور کیٹ مڈلٹن سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
ماہین خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سفید لباس پہنے ہوئے ہیں ان کی یہ تصویر فوٹو گرافر نادر توسی نے لی ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
ماہین خان کا تبصرہ ماڈلنگ انڈسٹری پر سوالیہ نشان
ماہین خان نے اپنے فیشن کیریئر کا آغاز 1972 میں کیا تھا اور تب سے وہ پاکستان کی پہلی فیشن ڈیزائنر بن گئیں ہیں جنھوں نے خواتین کے لباس پہننے کے انداز کو نئی شکل دی ہے۔
ماہین خان نے قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں پاکستانی فیشن کو پیش کیا ہے جہاں انہیں اپنے ڈیزائن کے ذریعے ثقافت ، رجحانات ، آئیڈیاز شیئر کرنے پر سراہا گیا ہے۔
ڈیزائنر ماہین خان نے پاکستان اور بیرون ملک میں بہت سے فیشن شوز کا انعقاد کر چکی ہیں۔ ماہین خان اس سال اپنی 76 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ فیشن انڈسٹری میں اپنے 50 ویں سال کا بھی آغازکیا ہے۔
2014 میں فیشن انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے ماہین خان کو پاکستان کی حکومت نے سلور شیلڈ سے نوازا تھا۔
ایف پی ڈبلیو کی چیئرپرسن ماہین خان نے 2010 میں میلن فیشن ویک میں اپنے کام کی نمائش کی تھی اور جس کا عنوان تھا ’کوکو چینل آف دی ایسٹ۔‘









