خاتون ویٹ لفٹر دوران ورزش ریح خارج ہونے سے مشہور
میکسم وین ڈین ڈجسل کے مطابق ریح کی بو اتنی خراب تھی کہ جم کے ایک ساتھی کو الٹیاں لگ گئیں اور وہ بیمار پڑ گئے تھے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ویٹ لفٹر نے ورزش کرنے کے دوران ریح خارج ہونے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا ہے۔
خاتون ویٹ لفٹر میکسم وین ڈین ڈجسل کے مطابق کچھ سال پہلے ایک رات زیادہ مقدار میں شراب پینے اور کباب کھانے کے بعد وہ ورزش کی جماعت لینے کے لیے گئیں تو ان کی ریح خارج ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ: اسرائیل ذرائع ابلاغ اور اخلاقی جنگ بری طرح ہار گیا
میکسم وین ڈین ڈجسل کے مطابق ریح کی بو اتنی خراب تھی کہ جم کے ایک ساتھی کو الٹیاں لگ گئیں اور وہ بیمار پڑ گئے تھے۔
خاتون ویٹ لفٹر کا کہنا تھا کہ ’یہ پہلا موقع تھا کہ میں اتنا زیادہ کھانا کھانے کے بعد ورزش کرنے کی تربیت لینے کے لیے گئی تھی۔‘
View this post on Instagram
اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں میکسم وین ڈین ڈجسل کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس وقت تو اس بات کا اعتراف نہیں کیا تھا کیونکہ مجھے شرمندگی ہو رہی تھی۔‘
خاتون کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس وقت بتاتے ہوئے بہت زیادہ شرمندگی محسوس ہو رہی تھی تاہم اب 8 سال بعد اپنے دوستوں سے وہ واقعہ شیئر کررہی ہوں۔‘
میکسم وین ڈین ڈجسل کے مطابق جم انتظامیہ کو پورا جم خالی کرانا پڑ گیا تھا کیونکہ ان کے خیال میں کوئی بڑا مسئلہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو کو اپنے 1 لاکھ 58 ہزار مداحوں کے ساتھ جم میں ریح خارج ہونے والے واقعے کو شیئر کیا ہے۔
میکسم وین ڈین ڈجسل کی کہانی کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اپنی کہانیاں شیئر کرنا شروع کردی ہیں۔ میکسم وین ڈین ڈجسل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 20 لاکھ 20 ہزار صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔









