کیا پاپا جونز کے نئے ٹوئٹ کا اشارہ پاکستان کی طرف؟
پاپا جونز کے ٹوئٹ میں پیٹزا کے مختلف شاٹس کو مصالحہ جات ، سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ملا کر دکھایا گیا ہے۔
امریکہ کے چوتھے سب سے بڑے پیٹزا ریسٹورنٹ پاپا جونز نے گذشتہ روز ایک ٹوئٹ کیا ہے اور اس ٹوئٹ کے بارے میں یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ والے اسکینڈل کی طرف اشارہ ہے۔
امریکہ کے پیٹزا ریسٹوڑنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا ہے کہ دوسروں کو جلانے کے لیے یہ ٹوئٹ کی جارہی ہے۔ پاپا جونز کے ٹوئٹ میں پیٹزا کے مختلف شاٹس کو مصالحہ جات ، سبزیوں اور گوشت کے ساتھ ملا کر دکھایا گیا ہے۔
This post is just to make other pizzas jealous. How bout that? pic.twitter.com/WplEa7s95r
— Papa John’s Pizza (@PapaJohns) May 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
ماسک کا مذاق یوٹیوبرز کو ملک بدر کراسکتا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ والے اسکینڈل کے بعد سے ہی پاپا جونز سوشل میڈیا پر بہت متحرک نظر آرہے ہیں۔
2002 میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ جب جنرل پرویز مشرف آرمی چیف تھے تو لیفٹیننٹ کی حیثیت سے ترقی ملنے کے فورا بعد ہی آصف باجوہ کے چھوٹے بھائیوں نے پاپا جونز کے نام سے ریسٹورنٹ کھولا تھا۔
اس وقت یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاصم سلیم باجوہ نے پیٹزا رسٹورنٹ کے ڈیلیوری ڈرائیور کی حیثیت سے آغاز کیا تھا۔ انہوں نے 99 کمپنیوں پر مشتمل کاروبار میں بھائیوں، اہلیہ اور بیٹوں کو شامل کیا تھا۔ جس کی مالیت تقریباً 39.9 ملین ڈالرز تھی۔
افواہوں کا جواب دیتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر کے ذریعے تمام الزامات کی تردید کی تھی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی (ایس اے پی ایم) برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
I strongly rebut the baseless allegations levelled against me and my family.Alhamdolillah another attempt to damage our reputation belied/exposed.I have and will always serve Pakistan with pride and dignity. pic.twitter.com/j185UoGhx1
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 3, 2020









