عیدالفطر کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز سے کتنی رقم نکلوائی گئی؟

رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز سے 63.2 ملین ٹرانزایکشنز کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے۔

پاکستان اسٹیٹ بینک کے مطابق رمضان المبارک اورعید الفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی بینک اور پاکستان کے کمرشل بینکوں کی کوششوں سے رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران نقد رقم کی زیادہ طلب کے پیش نظر اے ٹی ایم مانیٹرنگ کی ایک خصوصی اقدام کا آغاز کیا تھا جس کی وجہ سے اے ٹی ایم سروسز کی اوسط 96.5 فیصد رہی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اپ ٹائم مزید بہتر ہو کر 98 فیصد ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے 6 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا شیڈول جاری کردیا

اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 11.6 ملین ٹرانزایکشنز کے ذریعے 137.8 ارب روپے نکالے گئے ہیں جبکہ رمضان المبارک اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران اے ٹی ایم سے 63.2 ملین ٹرانزایکشنز کے ذریعے 827.2 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ٹیم کا عملہ مختلف بینکوں کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عید الفطر اور رمضان المبارک کی تعطیلات کے دوران عوام کو اے ٹی ایم کی خدمات دستیاب رہیں۔

اسٹیٹ بینک کو پاکستانی عوام کی طرف سے 500 سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں جنہیں فوری طور پر حل کرنے کے لیے مختلف بینکوں سے رابطہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر