دانش عائزہ خان کے لیے خوش قسمتی کی علامت؟

عائزہ خان نے کامیڈی ڈرامہ سریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار ادا کیا تھا جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ چپکے چپکے کے ہدایتکار دانش نواز ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائزہ خان ڈرامے چپکے چپکے اور میرے پاس تم ہو میں اپنی اداکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث بنی ہوئی ہیں۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک نئی بسحث چھڑ گئی ہے کہ ’دانش‘ نام عائزہ خان کے لیے کافی خوش قسمت ثابت ہورہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان ماہ رمضان میں نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی زیر بحث بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے کامیڈی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مینو کا کردار ادا کیا تھا۔ جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔ جبکہ ڈرامہ چپکے چپکے کے ہدایتکار دانش نواز ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عائزہ خان علی ظفر کی مداح

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو بھی مداحوں نے کافی پسند کیا ہے اس ڈرامہ میں عائزہ خان، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اور حرامانی مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ جبکہ اس ڈرامے کی آخری قسط کو سینیما میں بھی دکھایا گیا تھا۔

عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ اس ڈرامے میں اداکارہ ہمایوں سعید نے ان کے شوہر دانش کا کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں ہمایوں سعید کے کردار کا نام دانش تھا جبکہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے ہدایتکار دانش نواز ہیں یاد رہے کہ عائزہ خان کے شوہر کا نام بھی دانش ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عائزہ خان کے لیے دانش نام ان کی زندگی میں خوش قسمت ثابت ہورہا ہے۔

اداکارہ نے 2014 میں پاکستانی اداکار دانش تیمور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

عائزہ خان نے اپنے ڈرامہ کیریئر کا آغاز 2009 میں ڈرامہ سیریل تم جو ملے سے کیا تھا۔ 2013 میں نشر ہونے ہونے والا ڈرامہ سیریل پیارے افضل میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے عائزہ خان کو لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کے زمرہ میں شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر