کیا لاہور گندگی کا شہر بنتا جارہا ہے؟

شہریوں نے حکومت سے علاقے کی صفائی کے لیے مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور ماضی میں باغوں کے شہر کے نام سے پوری دنیا میں مشہور تھا لیکن اب یہ گندگی کا شہر بنتا جارہا ہے۔ گلی، محلے اور اہم شاہراہوں پر گندگی اور کوڑے کے ڈھیر نظر آنا معمول بن گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے بادامی باغ کے قریب واقع مرکزی سبزی منڈی گندگی اور کوڑے کا گڑھ بن چکی ہے۔ جگہ جگہ سڑی ہوئی سبزیوں اور پھلوں کے ڈھیر کی وجہ سے بدبو اور بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انتظامیہ بھی سبز منڈی میں صفائی کے معاملے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔ جس مقام پر انسان اناج فروخت کر رہے ہیں اور کھا رہے ہیں اسی جگہ گائے بھینس اور آوارہ کتے بھی بچی کچی سبزیوں سے اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہوریوں کی نظر میں چوہدری نثار وزیراعلیٰ کے لیے مضبوط امیدوار

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس علاقے کی مکمل طور پر صفائی نہیں کی جاتی۔ تاجر لوگ بھی صفائی کا خیال نہیں رکھتے اور ان کی توجہ صرف کاروبار پر ہوتی ہے۔

شہریوں نے حکومت سے علاقے کی صفائی کے لیے مناسب انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر