وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھیس بدل کر دفاتر میں چھاپے
محمود خان نے خزانہ پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے بھیس بدل کر سرکاری دفاتر پر چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
سنیچر کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھیس بدل کر بغیر کسی پروٹوکول کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پشاور کے خزانہ پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ٹھیک کرنے کی ہدایت دی۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے فقیر آباد تھانے میں ریکاڈز اور بہتر انتظامات رکھنے پر عملے کی کارکردگی کو سراہا جبکہ حوالاتیوں سے ملاقات بھی کی۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا تھانہ خزانہ چارسدہ روڈ اور تھانہ فقیر آباد کا اچانک دورہ
پشاور : وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بغیر پروٹوکول تھانہ فقیر آباد ، تھانہ خزانہ پہنچ گئے ۔ @IMMahmoodKhan pic.twitter.com/cra52r6Jsz— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) May 29, 2021
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا کے وزیر اجلاس میں گیم کھیلتے ہوئے پکڑے گئے
اس سے قبل 24 مئی کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھیس بدل کر اچانک ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کا دورہ کیا تھا۔ لائسنس برانچ میں جا کر محمود خان عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوگئے تھے اور معاملات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے لائسنس برانچ کے عملے کو عوام سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan کا بھیس بدل کر ڈپٹی کشمنر پشاور دفتر کا اچانک دورہ
وزیر اعلی محمود خان عام شہریوں میں کھڑے ہو کر جائزہ لیتے رہے، لائسنس برانچ کے کلرک اور دیگر عملہ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔#KPKUpdates pic.twitter.com/Yc2TdiqgHM
— PTI (@PTIofficial) May 24, 2021
لائسنس برانچ کا عملہ عوام سے اسلحہ لائسنس کے لیے 350 روپے کے بجائے 1000 روپے وصول کررہا تھا جس کے بعد محمود خان نے عملے کو معطل کر کے مزید تحقیقات کا حکم دیا تھا۔