سندھ حکومت کا کرونا ویکسینیشن کے لیے اہم اقدام

پیر کے روز سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم شاپنگ مال میں کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

پاکستان میں کرونا کی وباء کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ سندھ کی حکومت نے سرکاری اور نجی اداروں میں کرونا ویکسینیشن سینٹرز قائم کردیے ہیں جبکہ دیگر اداروں میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔

پیر کے روز سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کلفٹن کے ڈولمن شاپنگ مال میں کرونا ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ لکی ون شاپنگ مال میں بھی ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ سندھ سیکرٹریٹ، کراچی پریس کلب، آرٹس کونسل، بینک آف پنجاب اور دیگر مقامات پر بھی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حضوری باغ میں کرونا ویکسین کی آڑ میں موج میلہ؟

اس موقع پر سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسینیشن کے پہلے مرحلے میں انتظامیہ اپنے ملازمین کو کرونا ویکسین لگائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ملازمین کے اہل خانہ کو ویکسین لگائی جائیں گی جبکہ تیسرے مرحلے میں شاپنگ مال میں آنے والے صارفین کو ویکسین لگائی جائے گی۔

کرونا ویکسین
Geo

سیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے مزید کہا کہ محفوظ کاروباری سرگرمیوں کے لیے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین ضروری ہے۔ تمام صنعتکار اور تاجر اپنے عملے کو ویکسین لگوائیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور کہا کہ سندھ حکومت کرونا ویکسینیشن مہم میں وفاقی حکومت کی پالیسی پر عمل کرے گی۔ صوبے میں عوام کو روزانہ 70 ہزار ویکسین لگ رہی ہیں لیکن ہم روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ ویکسین لگوانے کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر