پاکستان کے پہلے ملٹری ریئلٹی شو کی جھلکیاں جاری

فخرے عالم نے کہا کہ اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران میں نے حقیقی ہیروز کی جرات کو قریب سے دیکھا ہے اور یہ ناقابل بیان تجربہ ہے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار اور گلوگار فخرے عالم پاکستان کے پہلے ملٹری رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے۔

فخرے عالم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروگرام کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے کیریئر کا سب سے مشکل پروجیکٹ تھا۔ اس شو کی ریکارڈنگ کے دوران میں نے حقیقی ہیروز کی جرات کو قریب سے دیکھا ہے اور یہ ناقابل بیان تجربہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فخر عالم پاکستان کے سب سے بڑے رئیلٹی شو کی میزبانی کریں گے

یہ شو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) اور ہم نیوز پر نشر کیا جائے گا جبکہ اس کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

ادھر پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے لکھا کہ یہ دنیا کا سب سے مشکل مقابلہ ہے اور اس پر رئیلٹی شو بنانا قابل ستائش اقدام ہے۔ آئی ایس پی آر کا بہت شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنایا۔

پاکستانی کرکٹر اظہرعلی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ ایک بہترین پروجیکٹ ہوگا اور اسے ٹی وی پر دیکھنے کا انتظار رہے گا۔

فخرے عالم کے ٹوئٹ کے بعد پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے مختلف اداکار یہ رئیلٹی شو دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آرہے ہیں۔

تاہم شو میں شریک افراد اور اس کی کاسٹ سے متعلق بھی اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ تحاریر