پی ایس ایل سیزن 6 دوبارہ خطرے میں پڑگیا؟

کرکٹ شائقین کے مطابق کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے پیچھے انڈین براڈ کاسٹرز کی سازش چھپی ہوئی ہے۔

انڈین براڈ کاسٹرز نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کر کے ابوظہبی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز شیڈول کے مطابق 7 جون سے شروع ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ ابوظہبی میں میچز کرانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ اور انڈیا کے براڈ کاسٹرز کو رکھا گیا لیکن ان ممالک میں کرونا ویرینٹس ہونے کے باعث انتظامیہ کی جانب سے انہیں کلیئرنس نہیں دی گئی۔

بعدازاں ابوظہبی کی وزارت صحت نے گرین سگنل دیا تو انڈین براڈ کاسٹرز نے ایونٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ انڈین براڈ کاسٹرز کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی خبریں سامنے آئی ہیں جس کے بعد انہیں ہوٹل سے نکال کر دبئی واپس بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 6 میں 6 نئے کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کے لیے پرعزم

کرکٹ شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کے پیچھے انڈین براڈ کاسٹرز کی سازش چھپی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی عملے نے پی ایس ایل کی راہ میں بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری طرف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا آغاز کراچی میں 20 فروری کو ہوا تھا مگر شریک ٹیموں کے چند کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 4 مارچ کو اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر