ایمزون کو 59 منٹ میں 34 ملین ڈالرز کا نقصان
رواں سال کے آغاز میں ایمزون کو 75.6 بلین ڈالرز کی فروخت ہوئی ہے۔

منگل کے روز انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سے ایمزون کو محض 59 منٹ میں تقریباً 34 ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
کرونا کی وباء کے دوران ایمزون کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ایمزون کو 75.6 بلین ڈالرز کی فروخت حاصل ہوئی ہے۔ منگل کے روز انٹرنیٹ میں ہونے والی خرابی کی وجہ سے کئی ویب سائٹ متاثر ہوئی تھیں جن میں نیورک ٹائمز، بی بی سی، ایمزون اور ایچ بی او سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل بینک کا آغاز رواں ماہ
کلاؤڈ کمپیوٹنگ فراہم کرنے والی کمپنی نے انٹرنیٹ میں پیدا ہونے والے خلل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانٹینٹ ڈلیوری نیٹ ورک (سی ڈی این) میں مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایمزون کی ویب سائٹ میں خلل پیدا ہوا ہو کیونکہ اس سے قبل نومبر 2020 میں بھی ایمزون ویب سروسز کا پلیٹ فارم (جو کلاؤڈ کمپیوٹنگ مہیا کرتا ہے) ڈاؤن ہوگیا تھا۔ اس کے نتیجے میں ایمزون کو اسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انٹرنیٹ میں خرابی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے خیالات کے اظہار کے لیے مزاحیہ میمز کا سہارا لیا ہے۔
Meanwhile twitter 😂 pic.twitter.com/QK1fbnGjcB
— Harry (@not_harry__) June 8, 2021
— Htet Oo Wai Yan (@htetoo_waiyan) June 8, 2021
— Kris Love🏴 (@KrisNotWithaC) June 8, 2021









