فردوس عاشق اعوان خواتین کے لیے باعث شرم
مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹاک شو کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مار دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹاک شو کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مار دیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو کافی شیئر کیا جارہا ہے جہاں لوگ فردوس عاشق اعوان کو خواتین کے لیے باعث شرم قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے نجی چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کے ٹاک شو ’کل تک‘ میں فردوس عاشق اعوان اور قادر خان مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ فردوس عاشق اعوان نے قادر خان مندوخیل کو گالیاں دیں اور ان کا گریبان پکڑ کر تھپڑ رسید کردیا۔
اس موقع پر ٹاک شو کا عملہ دونوں رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیے
فردوس عاشق اعوان کی چوکوں اور چھکوں کے بعد فٹبال کِکس
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین فردوس عاشق اعوان کو باعث شرم قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان اپنے قول و فعل سے خواتین کی درست نمائندگی نہیں کر رہی ہیں۔
ملک ہاشم اعوان نامی ٹوئٹر صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’فردوس عاشق اعوان اپنی تربیت دکھاتے ہوئے۔‘
فردوس عاشق اعوان اپنی تربیت دکھاتے ھوئے.
فردوس حیوان کا قادر خان مندوخیل کے ساتھ انتہائی گھٹیا پن کا مظاہرہ@BBhuttoZardari @SoomroJameel @QamarKairaPPP @sherryrehman @Ch_ManzoorAhmed @MediaCellPPP @QadirKhanMando7 @Munirkhattak@asmashirazi @WaqasShoukat_ @RehamKhan1 pic.twitter.com/zAkC3lFozZ— Malik Hashim Awan (@HashimAwanPPP) June 9, 2021
ایک صارف نے کہا کہ اس واقعے میں جاوید چوہدری بھی برابر کے ذمہ دار ہیں۔
Javed Chaudhary is equally responsible for this issue.#FirdousAshiqAwan pic.twitter.com/4xaIzDimYS
— Ibex News (@NewsIbex) June 9, 2021
ایک صارف نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کا اصل چہرہ ہے۔
These are the Senior leaders of PTI, she is the face of PTI#shamepti#FirdousAshiqAwan pic.twitter.com/1HNbS3m5yU
— Ihsaan Afzal Khan (@IhsaanaKhan) June 9, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ خواتین کو فردوس عاشق اعوان کی طرح مضبوط ہونا چاہیے جو اپنے خلاف کوئی لفظ برداشت نہیں کرتیں۔
Women should be strong and powerful just like Firdaus Apa who can’t tolerate wrong words against her.#FirdousAshiqAwan #HeatWaves @Dr_FirdousPTI #HEATWAVE #LQvIU pic.twitter.com/Slyc1rqDxP
— 🇵🇰 Wali Khan 🇵🇰 (@WaliKhan_TK) June 10, 2021
ادھر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’قادر خان مندوخیل نے ٹاک شو کے دوران میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ مجھے اپنے دفاع میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔ قادر خان مندوخیل کے خلاف مشاورت کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔‘
ٹاک شو کے دوران پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کی جانب دھمکیاں دی گئیں۔ قادر مندوخیل نے بدزبانی اور بدکلامی کرتے ہوئے میرے مرحوم والد اور مجھے گالیاں دیں۔ اپنے دفاع میں مجھے انتہائی قدم اٹھانا پڑا! قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد قادر مندوخیل کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ pic.twitter.com/7AbDNMaHV0
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 9, 2021
واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے نامناسب رویہ پہلی مرتبہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ایک ٹاک شو کے دوران کشمالہ طارق پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بستر گرم کر کے وزارت حاصل کی ہے۔
گزشتہ ماہ فردوس عاشق اعوان رمضان بازار کے دورے پر گئی تھیں جہاں وہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیہ صدف پر شدید برہم ہوگئی تھیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا جس میں صارفین کی بڑی تعداد اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے حق میں اور فردوس عاشق اعوان کی مخالف تھی۔
گزشتہ برس سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے 8 بچے ہیں۔ جس پر فردوس عاشق اعوان نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ ’آپ کے شوہر اس کے علاوہ کیا کرتے ہیں؟‘









