میشا شفیع کے لیے یوگا ٹیچنگ کورس آسان عدالت آنا مشکل

گلوکارہ کو یوگا گریجویشن سرٹیفیکیٹ مل گیا۔

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے یوگا ٹیچر کی تربیت مکمل کرلی۔ گلوکارہ کے لیے یہ مشکل ترین کورس عدالت میں حاضری دینے سے شاید زیادہ آسان تھا۔

میشا شفیع نے یوگا ٹیچر ٹریننگ مکمل کرکے سرٹیفیکیٹ حاصل کرلیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میشا شفیع نے میڈل پہنے تصویر پوسٹ کی۔ معروف گلوکارہ نے گریجویشن سرٹیفیکیٹ اور بیٹی کی مبارکباد کا کارڈ بھی شیئر کیا۔ میشا شفیع نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ کرونا کی وبا کے دوران سخت شیڈول اور مصروفیات کے باوجود انہوں نے 200 گھنٹوں کی تربیت حاصل کی۔ گلوکارہ نے یوگا کی تربیت کو اپنا دیرینہ خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وبا کے دوران یوگا سے منسلک رہنے پر ان کی ذہنی اور جسمانی  صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meesha Shafi (@meesha.shafi)

یہ بھی پڑھیے

میشا شفیع کی ایک بار پھر عدالتی ناکامی

کینیڈا میں مقیم گلوکارہ کے لیے یوگا کا مشکل ترین کورس کرنا عدالت میں حاضری دینے سے شاید زیادہ آسان تھا۔ جنسی ہراسگی کیس کے حوالے سے عدالت میں سماعت کے موقع پر میشا شفیع مسلسل غیر حاضر رہتی ہیں جبکہ ان کے گواہان بھی عدالت نہیں آتے۔ مارچ میں عدالت نے میشا شفیع کو 6 گواہان کے ساتھ طلب کیا تھا لیکن پیشی کے موقع پر گلوکارہ سمیت 5 گواہان ایک ساتھ بیمار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ اپریل میں لاہور ہائی کورٹ نے میشا شفیع کے مقدمے کا ٹرائل فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کردی تھی۔ گلوکارہ کا موقف تھا کہ علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے مقدمے کو دبانے کے لیے سائبر کرائم کا مقدمہ درج کروایا۔ عدالت ایف آئی اے میں درج اس مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دے اور سائبر کرائم ایکٹ کی دفعہ 20 کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ دیگر فریقین کو سنے بغیر ٹرائل کی کارروائی نہیں روکی جاسکتی۔

متعلقہ تحاریر