یونس میمن کون ہیں؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے یونس میمن کو سندھ کا اصل حکمران قرار دیا ہے۔

پیر کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں نظامِ حکومت اور طرزِ حکمرانی پر سوالات کیے اور کراچی کا نظام کینیڈا سے چلائے جانے کے ریمارکس دیتے ہوئے یونس میمن کو سندھ کا اصل حکمران قرار دیا۔ عدالت کے ریمارکس کے بعد کئی لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ یونس میمن کون ہیں؟
پیر کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ’کراچی کا نظام کینیڈا سے چلایا جارہا ہے۔ شہر قائد پر کینیڈا سے حکمرانی کی جارہی ہے۔ یونس میمن سندھ کے اصل حکمران ہیں اور وہی سارا نظام چلا رہے ہیں۔‘
یونس میمن کون ہیں؟
یونس میمن کو ’یونس سیٹھ ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے جنہیں سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا فرنٹ مین کہا جاتا ہے۔ یونس میمن اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے بڑے بیٹے عبدالغنی مجید کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور کہا جاتا ہے کہ اُن کے انور مجید کے اہل خانہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ذرائع کے مطابق یونس میمن گزشتہ تین سال سے زرداری لیگ اور سندھ حکومت کا فناس ڈپارٹمینٹ کینیڈا سے بیٹھ کر چلا رہے ہیں۔ نیب نے 3 برس قبل مختلف زمینوں پر قبضے اور کئی کیسز میں ملوث ہونے کے باعث ریفرنس تیار کرنا شروع ہی کیا تھا کہ یونس میمن نے یہاں سے فرار ہو کر کینیڈا میں رہائش اختیا کرلی تھی۔ پاکستان میں ان کا سسٹم محمد علی نامی شخص چلا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت میں چھوٹا تپیدار بھی یونس میمن کی مرضی سے لگایا جاتا ہے۔ ان کی مرضی کے مطابق کراچی میں مختلف سوسائٹیز کے نقشے بنائے جاتے ہیں۔ شہر میں عمارتیں بنانے سے پہلے یونس میمن کی اجازت لینی پڑتی ہے۔
جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی (ایس بی سی اے) سمیت بلدیات کے معاملات بھی کینیڈا سے بیٹھ کر چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔









