سجل علی نے شادی کے لیے احد رضا میر کا انتخاب کیوں کیا؟
احد رضا میر کا کہنا ہے کہ جب بات آپشنز کی ہو تو اسی کا انتخاب کرنا چاہیئے جو زندگی بھر ساتھ نبھائے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر مولٹی فوم کے اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے۔ شادی کے بعد یہ معروف جوڑے کی ٹی وی اسکرینز پر پہلی جھلک ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور ترین جوڑی شادی کے بعد پہلی مرتبہ اشتہار میں ساتھ دکھائی دی۔ مولٹی فوم کے اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر اپنے گھر میں مولٹی فوم کے صوفے خرید کر لاتے ہیں۔ سجل علی اپنے شوہر احد رضا میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بہترین ساتھی وہی ہے جو زندگی بھر ساتھ نبھائے، جیسا کہ مولٹی فوم۔ دلچسپ اشتہار میں دونوں کے درمیان ذومعنی جملوں کا تبادلہ بھی دکھایا گیا ہے۔
سجل علی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ وہ مولٹی فوم کے ساتھ اشتراک کرنے کے حوالے سے پرجوش ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
دھوپ کی دیوار پر پابندی کا مطالبہ
احد رضا میر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اشتہار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سجل کی اس بات سے بالکل متفق ہیں کہ جب بات آپشنز کی ہو تو اسی کا انتخاب کرنا چاہیے جو زندگی بھر ساتھ نبھائے، جیسا کہ مولٹی فوم۔
View this post on Instagram
شوبز کی اس مشہور جوڑی نے ویب سیریز ’دھوپ کی دیوار‘ میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے جو کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پلوامہ حملے کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر پچھلے سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔









