یورو کپ اور کوپا امریکا کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟

یورو کپ میں اٹلی نے اسپین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھیل فٹبال کے ٹورنامنٹ یورو کپ اور کوپا امریکا اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں. اٹلی نے اسپین کو شکست دے کر یورو کپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جبکہ کوپا امریکا کا فائنل برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یورو کپ کے سیمی فائنل میں اٹلی نے اسپین کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس دلچسپ میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس کی بنیاد پر ہوا۔ لندن میں کھیلے گئے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی مرتبہ حملے کیے مگر پہلے ہاف تک دونوں ٹیمز گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمز صرف ایک ایگ گول ہی اسکور کرسکیں، مقررہ وقت اور پھر اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابر رہا تو انتظامیہ نے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پینلٹی ککس کا سہارا لیا۔ اٹلی نے 4 جبکہ اسپین نے 2 گول اسکور کیے، یوں اٹلی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان ہوگا۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

میسی کو کوپا امریکا جتوا کر خود کو عظیم فٹبالر ثابت کرنا ہوگا

دوسری طرف کوپا امریکا بھی اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن برازیل نے میزبان ٹیم پیرو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ دوسرے سیمی فائنل میں میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے سخت مقابلے کے بعد کولمبیا کو شکست دی۔ ارجنٹینا اور کولمبیا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھی مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی جس کے بعد فیصلہ پینلٹی ککس پر کیا گیا۔

پینلٹی ککس میں ارجنٹینا 3 گول کرکے فائنل میں پہنچی جبکہ کولمبیا کے کھلاڑی صرف 2 گیندیں ہی حریف ٹیم کے جال تک پہنچا سکے۔ کوپا امریکا کا فائنل برازیل اور ارجنٹینا کے درمیان اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر