پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی، کیا بھارت تیار ہے؟
پاکستان اور بھارت کے ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ میں شامل ہونے پر صارفین نے دلچسپ مشورے دیئے۔
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے ایک ہی گروپ میں شامل ہونے پر قومی ٹیم کے مداح اب بھارت کو تیار رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں کسی بھی ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 201 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
Thriller at Trent Bridge! Congratulations Pakistan on a wonderful win and taking a 1-0 lead in the T20I series#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #ENGvPAK pic.twitter.com/8Qjxml4sc3
— Pakistan Cricket Live (@TheRealPCB_Live) July 16, 2021
یہ بھی پڑھیے
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ انڈیا سے عمان منتقل
انگلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی پر بابر الیون کو خوب سراہا جارہا ہے۔ اسپورٹس تجزیہ نگار ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کی اعلیٰ پرفارمنس کو اہم قرار دے رہے ہیں۔
شائقین کرکٹ جہاں قومی ٹیم کو بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پر داد دیتے نظر آرہے ہیں وہیں کچھ منچلے ورلڈ کپ میں بھارت کو تیار رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
Padosi winss. Yayyy. Hoping for equally entertaining Ind vs Pak match in the World T20. #ENGvsPAK @TheRealPCB @BCCI @englandcricket pic.twitter.com/9S7Nkor1XX
— Saransh Bhardwaj 🇮🇳 (@SaranshBhardw15) July 16, 2021
گزشتہ روز آئی سی سی نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے گروپ تشکیل دے دیئے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمز کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق گروپ 2 میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کو گروپ ون میں رکھا گیا ہے۔









