فحش فلمیں بنانے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر گرفتار
ممبئی پولیس نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر راج کندرا کو حراست میں لیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو پولیس نے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر راج کندرا کو پیر کو حراست میں لیا۔ شلپا شیٹی کے شوہر پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور انہیں ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا مقدمہ رواں سال فروری میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق کیس کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ شلپا شیٹی کے شوہر نے خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دی تھی۔ پولیس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کو پہلے بیان دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن ان کی عدم حاضری پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
#WATCH | Actress Shilpa Shetty’s husband & businessman Raj Kundra appeared before the Property Cell of Mumbai Police’s Crime Branch, where he was arrested in a case relating to ‘creation of pornographic films & publishing them through some apps’ pic.twitter.com/mtlM4pYCc3
— ANI (@ANI) July 19, 2021
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ نے بھج کی بھجیا بنادی
شلپا شیٹی نے راج کندرا سے 2009 میں شادی کی تھی۔ 2012 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ پچھلے برس جوڑے کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔
شلپا شیٹی کچھ عرصے تک انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم راجھستان رائلز کے شیئرز کی مالک بھی رہی تھیں۔ 2013 میں دہلی پولیس نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ان سے تفتیش بھی کی تھی۔









