آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے 25 جولائی 2018 کی تاریخ دہرا دی

آزاد کشمیرکے انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ پیپلزپارٹی دوسرے اور ن لیگ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

25 جولائی 2021 کے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 25 جولائی 2018 کی تاریخ دہرائی ہے۔ یقیناً یہ ویسے ہی نتائج ہیں۔ 

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے زیادہ تر نشستوں پر برتری حاصل کرکے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شفا یوسفزئی کا ایمان مزاری کو منہ توڑ جواب

پاکستان تحریک انصاف 25 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ان شاء اللہ آزاد کشمیر میں حکومت پی ٹی آئی ہی بنائے گی۔”

پی ٹی آئی کے کارکنان 25 جولائی کو خوشی کا دن قرار دے رہے ہیں، جیسے 3 سال قبل تحریک انصاف نے اسی دن عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنی پہلی حکومت تشکیل دی تھی۔

پی ٹی آئی، صوبہ خیبرپختون خوا (کے پی کے) میں بھی 2018 کے انتخابات میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تھی، اسے صوبے میں دوسری مرتبہ کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

لاہور ، گجرات ، سیالکوٹ ، گجرانوالہ ، راولپنڈی اور جہلم کو مسلم لیگ نواز کا گڑھ سمجھا ہے تاہم ابھی تک نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ، راولپنڈی ایل اے 43 ، نارووال، سیالکوٹ ، گجرات ، گجرانوالہ ، اور ملتان کی نشستیں بھی ہار گئی ہے۔ آزاد کشمیر میں تو جو ہوا وہ ہوا پنجاب میں ن لیگ شکست سے دوچار ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے نام لیے بغیر مریم نواز پر طنز کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی جانب سے نتائج کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہیریا نے پریس کانفرنس کرکے سرکاری طور پر دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا۔

جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کے مطابق ایل اے 43 سے پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ 782 ووٹوں سے کامیاب ہوئے جبکہ ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالغفار لون 2 ہزار 165 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

تصادم اور ہنگامہ آرائی

آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں ہنگامہ آرائی، تصادم  اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق کوٹلی کے حلقہ این اے 12 میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں ہنگامہ آرائی مسلح تصادم میں بدل گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر