اب کراچی کے ساحل پر پیرا سیلنگ ہوا کرے گی
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق حکومت نے صوبے میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
قدرتی ماحول کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے سندھ حکومت نے صوبے میں ایکو ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشیر قانون اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کے ساحل سینڈرپٹ ، ہاکس بے پر بوٹنگ اور جیٹ اسکی پر پیرا سیلنگ کو فروغ دینے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے لکھا ہے کہ ” کراچی کے ساحلی تفریحی مقام ہاکس بے سینڈزپٹ روڈ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔”
یہ بھی پڑھیے
کراچی کے سرکس سے نایاب جنگلی جانور برآمد
مشیر قانون سندھ نے گزشتہ دنوں ہاکس بے روڈ کا دورہ کیا اور ایکو ٹورازم کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ” محکمہ موحولیات سندھ نے پاکستان نیوی کے اشتراک سے ایکو ٹورازم کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Now that the approach road to Hawksbay & Sandspit beach has been properly built, we are planning on developing eco tourism in the area. Our target is to start boating, jet ski & para sailing there. The initiative is being spearheaded by #Environment department with Navy’s support pic.twitter.com/xwTiGItyXA
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 24, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل 4 جولائی 2021 کو حیدر آباد میں ایک تقریب کے دوران چیف کنزرویٹر فاریسٹ سندھ ڈاکٹر قاضی عبدالجبار نے کہا تھا کہ ” حکومت سندھ لانڈھی کے جنگلات کو ایکو ٹورازم میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، لانڈھی کے نزدیک ہونے کی وجہ سے یہ جنگلات عوام کو تفریح کے بہترین مواقع فراہم کریں گے۔ جہاں عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا، تاکہ تفریح کے لیے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
ایکو ٹورازم کیا ہے؟
ماحولیات کی تعریف کیا ہے؟ ہم اپنے ماحول کو کس طرح سے نقصان پہنچا رہے ہیں؟ ایکو ٹورازم کیوں بڑھ رہا ہے اور یہ سیاحت سے کیسے مختلف ہے؟
بین الاقوامی ایکو ٹورازم سوسائٹی (ٹی آئی ای ایس) کے مطابق ایکوٹورزم کی تعریف یہ ہے کہ "قدرتی علاقوں میں ذمہ دارانہ سفر کیا جائے جس سے ماحولیات کا تحفظ بھی ممکن ہو سکے۔ ایکو ٹورازم کا مقصد مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔
ٹی آئی ای ایس نے ماحولیات کی تعریف سے متعلق کچھ اصولوں کو اجاگر کیا ہے۔ ماہرین نے جسمانی ، معاشرتی ، طرز عمل اور نفسیاتی اثرات کو کم کرنے ایکو ٹورازم کے مثبت تجربات سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔









