خواتین کے تحفظ کے حوالے سے فنکار بھی پریشان
بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اور عشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

نور مقدم اور ویشا ابوبکر کے کیسز سامنے آنے کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق آواز اٹھارہی ہیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری، زارا نور عباس اورعشنا شاہ نے بھی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پوسٹس شیئر کی ہیں۔
پچھلے کچھ عرصے سے پاکستان میں گھریلو تشدد، خواتین کے جائیداد مانگنے پر جھگڑے اور غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ پچھلے دنوں سابق سفارتکار کی صاحبزادی نور مقدم کو ان کے دوست اور ملزم ظاہر جعفر نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ اس واقعے نے جہاں خواتین کو محتاط کردیا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی اس کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نور مقدم کے واقعے پر اس قدر رنج و غم ہے کہ اسے بیان کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
کیا ایک اور لڑکی نور مقدم بننے سے بچ گئی؟
اداکارہ عشنا شاہ نے ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں نور مقدم، صائمہ اور قرت العین کے درد کو محسوس کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیں خواتین پر ہونے والے تشدد اور ہراسگی کے ہر مقدمے کو ایک بڑا مقدمہ بننا چاہیئے۔ عشنا شاہ نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر دبئی فرار ہونے والی ویشا ابوبکر کی مدد کی درخواست بھی کی۔
We are right to be livid about Noor & to follow this case till the end, we are right to feel her pain. Let’s be just as enraged about Saima, Quratulain & the other victims. Let’s make each case a high profile one. Let’s protect Wishah Abubakr. They’re all our sisters.
— Ushna Shah (@ushnashah) July 27, 2021
ویشاہ نے کچھ ہی روز پہلے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے شوہر کی جانب سے انہیں تاحال قتل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
Shahzawar hired target killed for me but I had escaped from pakistan. Now he is bribing locals in UAE to get me killed or arrested. Noor I wish I could talk to you and tell you that I would prefer death over man’s slavery. Beast like shahzawar must be arrested by the FIA
— Wishah.Abubakr (@WishahAbubakr) July 25, 2021
دوسری جانب اداکارہ زارا نور عباس نے بھی خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ واقعات کی روشنی میں معاشرے کی خواتین کے تحفظ پر سوالیہ نشان لگایا۔
Are you safe?
— Zara Noor Abbas Siddiqui (@ZaraNoorAbbas) July 27, 2021