نور مقدم قتل کیس پر اداکارائیں یک زبان
مہوش حیات کا کہنا ہے کہ اب صرف بیان بازی سے بات نہیں بنے گی حکومت کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
نور مقدم قتل کیس کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر تشدد اور جنسی زیادتی سے متعلق بھرپور آواز اٹھارہی ہیں۔ اداکاراؤں کا کہنا ہے اب صرف بیان بازی سے بات نہیں بنے گی حکومت کو عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
پچھلے دنوں سابق سفارتکار کی صاحبزادی نور مقدم کو ان کے دوست اور ملزم ظاہر جعفر نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ نور کے واقعے نے ہمارے ملک میں خواتین کو جہاں محتاط کردیا ہے وہیں شوبز شخصیات بھی تشدد اور زیادتی کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اب معاشرے میں موجود خواتین کو خاموشی کو توڑ کر اپنے حق میں بولنا ہوگا۔ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مردوں کو بھی اپنا کردار نبھانا پڑے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ اب سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگز اور سلوگنز کے ذریعے مذمت کا وقت نکل چکا ہے۔ مہوش حیات نے سماجی اور صنفی تشدد کی روک تھام کے لیے حکومت سے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
Time for women to define our own narrative. We will not be bullied into silence. We will accept no one’s definition of our life, but our own. But men also have an important role to play in sending out the message that real men do not hurt or abuse their partners.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) July 28, 2021
یہ بھی پڑھیے
خواتین کے تحفظ کے حوالے سے فنکار بھی پریشان
ماہرہ خان نے وزیر اعظم عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا۔ جس میں انہوں نے واضح کیا کہ جو شخص بھی کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہے صرف وہی اس کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اداکارہ نے وزیر اعظم کے بیان کو سراہتے ہوئے انہیں اس حوالے سے آواز مزید بلند کرنے کا مشورہ دیا۔
LOUDER🙌🏼🙏🏼 https://t.co/Xj6En9lYMz
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) July 28, 2021
اداکارہ صنم جنگ نے بھی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نور مقدم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مقتولہ کے لیے انصاف کی اپیل کی۔
#JusticeForNoor pic.twitter.com/0lH7itxSE5
— Sanam Jung (@SanamJungPK) July 22, 2021