خواتین پر تشدد کے خلاف عثمان خالد بٹ اور حمزہ سہیل ہم آواز
حمزہ سہیل نے انسٹاگرام پر اپنی تحریر کردہ نظم شیئر کی۔

معاشرے میں خواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف اداکاراؤں کے بعد اب اداکار بھی آواز اٹھانے لگے ہیں۔ معروف اداکار عثمان خالد بٹ اور حمزہ سہیل نے سوشل میڈیا پر تشدد کے خلاف اہم پوسٹس شیئر کیں۔
جولائی کو اس سال کا اب تک کا سب سے مشکل مہینہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ پچھلے ماہ پاکستان میں خواتین پر تشدد کے مختلف واقعات رونما ہوئے۔ ان تمام واقعات میں خواتین کا تعلق مختلف طبقات اور عمر سے تھا۔ خواتین پر تشدد کے حالیہ واقعات پر متعدد فنکاراؤں نے افسوس کا اظہار کیا لیکن اب اداکار بھی اس مسئلے پر اپنی آواز اٹھارہے ہیں۔
معروف کامیڈین سہیل احمد کے صاحبزادے اور اداکار حمزہ سہیل نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خواتین پر تشدد کے بارے میں اپنی تحریر کردہ نظم شیئر کی۔ نظم میں نہایت خوبصورت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان تمام مردوں کو احساس دلانے کی کوشش کی گئی ہے جو خواتین پر ظلم و جبر کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
شہزاد رائے کا نیا گانا مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بچوں کے نام
اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حکومت سے گھریلو تشدد کے بل کو جلد پاس کرنے کی اپیل کی۔
Pass the Domestic Violence Bill.
What is taking so long in reviewing it?— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) August 2, 2021
واضح رہے کہ نور مقدم کے قتل کے بعد شوبز انڈسٹری کی جانب سے واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔









