دیپیکا فلموں کے لیے خاوند سے زیادہ معاوضے کی طلبگار

ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے اپنی فلم "بیجو باورا" میں دیپیکا کو رنویر سنگھ کے مدمقابل کاسٹ کیا تھا۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلیٰ بھنسالی نے اپنی نئی آنے والی فلم ” بیجو باورا ” کی کاسٹ سے اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو رنویر سنگھ کے برابر معاوضہ مانگے پر الگ کردیا ہے۔ فلم میں اداکارہ کو ٹائٹل کردار دیا گیا تھا۔

انڈین میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دیپیکا اب بھنسالی کے مہتوا کانکشی منصوبے کا حصہ نہیں ہیں۔ انہیں فلم میں رنویر سنگھ کی محبوبہ کا کردار ادا کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ناصر خان جان کو شادی کےلیے پیسے جمع کرنے کی فکر

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلم میں کام کرنے کا معاوضہ اپنے شوہر کے برابر مانگا تھا جسے سجنے لیلیٰ بنھسانی نے ٹھکرا دیا ہے۔

 

دیپیکا اور بھنسالی اس سے قبل "رام لیلیٰ” ، "باجی راؤ مستانی” اور "پدماوت” جیسی سپر ہٹ فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔ "بیجو باورا” 1952 میں اسی نام کی فلم کا ری میک ہے، جس میں بھارت بھوشن اور مینا کماری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم "بیجو باورا” ایک نوجوان موسیقار کی کہانی پر مبنی ہے جو مغل حکمران اکبر اعظم کے دربار میں موسیقی کے استاد "تانسین” کو چیلنج کرتا ہے۔

انڈیا میڈیا کے مطابق "بیجو باورا” سے علیحدگی کے باوجود دیپیکا پڈوکون کے پاس متعدد فلموں کے پروجیکٹ موجود ہیں۔ وہ کبیر خان کی فلم "83” میں رنویر سنگھ کے مدمقال کام کررہی ہیں۔

دیپیکا ہدایتکار شُکن بترا کی فلم "بلاعنوان” میں بھی ہیں جس وہ اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اسی طرح اداکارہ سدھارتھ آنند کے فلم "فائٹر” میں بھی دکھائی دیں گی جس میں وہ ہریتک روشن کے مقابل اداکاری کریں گی۔ دیپیکا شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم "پٹھان” میں جلوہ گر ہوں گی جس میں جان ابراہم بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

انڈیا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون فلم "انٹرن” کے ری میک میں انڈین فلم انڈسٹری کی پہنچان امیتابھ بچن کے ساتھ دکھائی دیں گی۔

واضح رہے کہ فلم کے ہدایتکار بھنسالی اور اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ فلم میں کارتک آریان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر