مٹی سے زیوارت بنانے والی موہن جودڑو کی لڑکی
ثمرین سولنگی دریائے سندھ کے کنارے موجود ایک گاؤں حاجی لال بخش شیخ کی رہائشی ہے، یہ ہنرمند لڑکی چکنی مٹی سے موہن جودڑو سے ملنے والی مختلف اشیاء سے ملتی جلتی چیزیں اور زیورات بناتی ہے۔
ثمرین کو یہ فن اپنے والد اور دیگر رشتے داروں سے ورثے میں ملا ہے۔ نیوز 360 سے گفتگو میں ثمرین نے بتایا کہ مٹی کی یہ اشیاء بنانے کے لیے ایک خاص قسم کی چکنی مٹی درکار ہوتی ہے۔ ثمرین سولنگی اور اس کے گھر والے کرونا کے باعث علاقے میں ختم ہوتے سیاحتی مواقعوں سے پریشان تھے کیونکہ اس وجہ سے ان کے تیار کردہ زیورات و مٹی کی دیگر اشیاء فروخت ہونا بند ہوگئی تھیں۔ لیکن ایسے میں سوشل میڈیا ثمرین کے کام آیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جب اس کا کام سامنے آیا تو اسے پسند کیا گیا۔ اب ثمرین اور اس کے اہلخانہ سوشل میڈیا سے ہی اپنے آرڈر حاصل کرتے ہیں اور یوں گھر کا خرچ اور ثمرین کی شہرت دونوں ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے









