بشریٰ انصاری نے اسپائیڈر مین سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوادیا
اداکارہ نے عوام کو آزادی کا درست مطلب سمجھایا۔
پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اسپائیڈر مین سے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوادیا۔ سینئر اداکارہ نے دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
بشریٰ انصاری اپنے منفرد انداز کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کو ہمیشہ کچھ الگ کرکے حیران کردیتی ہیں۔ اس مرتبہ بھی انہوں نے ایک انوکھا کام کیا۔ ان دنوں بشریٰ انصاری امریکا میں موجود ہیں لیکن انہوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک مختلف کام کیا۔
نیویارک کے ٹائمز اسکوئر پر کھڑے ہوکر بشریٰ انصاری نے مشہور سپرہیرو کردار اسپائیڈر مین سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگوادیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کردی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
متھیرا نے محرم الحرام میں انسٹاگرام سے تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دیں
اس سے پہلے بشریٰ انصاری نے یوم آزادی پر بھی ایک پیغام ریکارڈ کرایا تھا جس میں وہ پاکستانی عوام کو آزادی کا درست مطلب سمجھاتے ہوئے نظر آئیں۔ اداکارہ نے لوگوں کو حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے خود عملی طور پر ملک کے لیے کام کرنے کا مشورہ دیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ دیار غیر میں پاکستانی ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے بھی دکھائی دیں۔ نیویارک ایشین فلم فیسٹیول میں شامل پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی فلم امریکنز کی تعریف کی۔