انڈیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا، اسد عمر

وفاقی وزیر نے کشمیری بچوں کی ویڈیو شیئر کرکے دنیا کو پیغام دیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انڈیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کبھی دبا نہیں سکتا ہے۔

جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کشمیری بچوں کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لکھا ہے کہ ‘ 70 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے، بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے. اس ویڈیو میں ان کشمیری بچوں کا پیغام سنیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کے اگر بھارت اگلے 70 سال بھی یہ کوشش کرتا رہے تو کامیاب نہیں ہو گا.’

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کیس سست روی کا شکار

وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک انڈیا صحافی کے ساتھ کشمیری بچوں کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کشمیری بچے پاکستان سے اپنی محبت اور انڈین آرمی سے اپنی نفرت کا برملا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ صحافی کے سوال پر بچے کہتے ‘انڈین ڈوگز گو بیک’۔ صحافی کے استفسار پر بچے کہتے ہیں ڈوگز سے مراد انڈین آرمی ہے جو کشمیر میں موجود ہے۔

اس موقع پر انڈین صحافی کہتے ہیں کہ پاکستان آئے گا تو وہ بم بنا کر آپ کو مار دے گا۔ وہاں ایسے نہیں بیٹھ سکتے جسے آپ یہاں میرے ساتھ بیٹھے ہیں۔

صحافی کو لاجواب کرتے ہوئے کشمیری بچے کہتے ہیں کہ پاکستان بھی ہمارے ساتھ ہے چین بھی۔

اس موقع پر کشمیری بچے یک زبان ہو کر نعرہ لگاتے ہیں ‘ہم کیا چاہتے ہیں آزادی، اس بار ملے گی آزادی، کیوں نہ ملے گی آزادی، ہم لے کر رہیں گے آزادی، یہ جنگ ہے جنگ آزادی۔’

بعد ازاں کشمیری بچوں کا جذبہ حریت دیکھ کر کشمیری صحافی غائب ہوگئے۔

متعلقہ تحاریر