افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں مدد پر دنیا پاکستان کی مشکور
یورپی یونین، جرمنی اور آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو خط لکھ کر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے فریقین کو مذاکرات کی ٹیبل پر لانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے بعد اب پاکستان افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا میں بھی پیش پیش ہے۔ مختلف ممالک کی جانب سے افغانستان سے غیرملکیوں کے پرامن انخلا میں مدد کرنے پر پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جارہا ہے۔
افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان نے طالبان اور امریکی حکام کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ معاہدے کے تحت افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے دوران ہی طالبان قیادت کابل پر اپنی حکمرانی قائم کردی ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد کابل سے غیرملکی شہریوں سمیت ہزاروں افغان باشندے بھی اپنا ملک چھوڑ رہے ہیں۔ افغانستان سے پرامن انخلا کے لیے متعدد ممالک نے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے۔ اس وقت پی آئی اے کی جانب سے ہزاروں غیرملکی شہریوں کو پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
افغانستان سے غیرملکیوں کے پرامن انخلا میں اہم کردار ادا کرنے پر یورپی یونین کے عملدار پاکستانی مدد کے متعرف ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف محمد ابرار نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سی ای او ارشد ملک کو لکھے گئے خط کی کاپی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے یورپی یونین کے سفارتکاروں کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
European Union seeks #PIA help in #Kabul evacuation#Afghanistan #afghanistan #afghanistan🇦🇫 #afghan pic.twitter.com/ffGVWFJgHd
— MohammedAbrar (@AbrarCNN) August 22, 2021
یہ بھی پڑھیے
معتبر بھارتی تجزیہ کار بھی افغانستان میں پاکستانی فتح کے معترف
پاکستان میں جرمن سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے افغانستان سے جرمن شہریوں سمیت دیگر یورپی یونین کے باشندوں کو پرامن طریقے سے باہر نکالا۔ انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بہترین تعاون پر وہ پاکستانی حکام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان سے شہریوں کا پرامن انخلا ناممکن تھا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بہترین تعاون کے لئے پاکستانی حکام کا بے حد شکریہ۔ افغانستان سے جرمن شہریوں اور مقامی عملے کو ہمارے یورپی اتحادیوں (خصوصا ہالینڈ) کے ساتھ مل کر نکالنا اس کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔ بہت شکریہ! pic.twitter.com/BXWWI6LgO7
— Bernhard Schlagheck (@GermanyinPAK) August 23, 2021
دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی افغانستان سے اپنے عملے کے پرامن انخلا میں مدد فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر ہینڈل پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کی کاپی شیئر کی ہے۔ خط میں کرسٹالینا جیورجیوا نے افغانستان میں مشکل گھڑی میں آئی ایم ایف کے عملے کی مدد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
In a letter to the Prime Minister @ImranKhanPTI, the Managing director of the International Monetary Fund (IMF) Kristalina Georgieva has expressed her recognition of Pakistan’s efforts “at the highest levels” to ensure a safe evacuation of IMF’s staff from Afghanistan. pic.twitter.com/V7YJyeyxKS
— PTI (@PTIofficial) August 24, 2021









