پاکستان میں کرونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم
گزشتہ روز ملک بھر میں 118 افراد کرونا کے باعث چل بسے۔
ملک بھر میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز 14 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگائی گئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
ایک طرف ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب این سی او سی کی کرونا ویکسین مہم بھی تیزی سے جاری ہے۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں کرونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔
New daily vaccination rate record set yesterday with total vaccinations exceeding 1.4 million. With the expanded vaccine obligatory regime going into effect by September 1, now is the time to get vaccinated if you still have not been.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 31, 2021
یہ بھی پڑھیے
خیبرپختونخوا میں جعلی کرونا ویکسین سرٹیفکیٹس بنانے پر اہلکار معطل
این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ جوکہ اب تک ایک روز میں لگائی جانے والی ویکسین کی خوراکوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
Vaccine Statistics:
Vaccine administered across Pakistan on 30 Aug: 1,405,352
Total vaccine administered till now: 55,178,137
This is the highest single day vaccine administration done across the country! Keep it up Pakistan 🇵🇰— NCOC (@OfficialNcoc) August 31, 2021
دوسری جانب گزشتہ روز ہی 118 افراد کرونا کے باعث زندگی کی جنگ ہار گئے۔
Statistics 31 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 52,112
Positive Cases: 3838
Positivity % : 7.36%
Deaths : 118— NCOC (@OfficialNcoc) August 31, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک پاکستان میں 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ اس حوالے سے وفاق اور سندھ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ملک بھر میں متعدد ویکسینیشن سینٹرز اور ڈرائیو تھرو سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔