ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات جاری

پنجاب میں23، کے پی کے میں 9، سندھ میں 8، بلوچستان میں 4 اور گلگت بلتستان میں 2 کنٹونمنٹس ہیں

ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں جماعتی بنیادوں پربلدیاتی انتخابات جاری ہیں، پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا، انتخابات میں کامیابی کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑا صوبہ پنجاب میں 23، خیبر پختونخوا (کے پی کے) میں 9، سندھ میں 8، رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان میں 4 اور گلگت بلتستان میں 2 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں جبکہ شہر آبادیوں کی بنیاد پر چھاؤنیوں کو تین طبقات میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے درجے کو کلاس ون  کنٹونمنٹ کہا جاتا ہے جس میں شہری آبادی 1لاکھ یا اس سے زیادہ ہوتی ہے، دوسرے درجے کو کلاس ” ٹو” کنٹونمنٹ کہا جاتا ہے جہاں شہری آبادی 50 ہزار یا اس سے زیادہ  ہو تاہم یہ آبادی ایک لاکھ سے ہم ہونا چاہئے جبکہ کلاس تھری کنٹونمنٹ میں شہری آبادی 50 ہزار سے بھی کم ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری

پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈ میں 12 اضلاع میں ایک ہزار 1 سو پچپن پولنگ اسٹیشن میں 16 لاکھ 20ہزارایک سو95 شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی 19 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے 160 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔77پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے کر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواکے9 کنٹونمنٹ بورڈزمیں 33 وارڈزپرانتخابات ہوں گےجس میں1 سو 37 امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوگا اور  1 لاکھ 13 ہزار7 سو 11 ووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔

کراچی کے چھ کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات کیلئے 4 سو 84 امیدواران  مدمقابل ہوں گے، ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 90 امیدواران، منوڑہ کنٹونمنٹ کے 2 واڈز میں 8 امیدواران، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں 67 امیدواران ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کے 10وارڈز میں 125امیدواران ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے 10 وارڈز میں 135 امیدواران ،کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5 وارڈز میں 59 امیدواران مد مقابل ہوں گے ۔

متعلقہ تحاریر