سلیبرٹی پریمیئر لیگ، نیا کرکٹ ٹورنامنٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگا
"تیار ہوجاؤ پنڈی"، گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایونٹ کا پوسٹر شیئر کردیا

پاکستان میں کرکٹ کو قومی کھیل ہاکی سے زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر CPL(سلیبرٹی پریمیئر لیگ) کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
تیار ہو جاؤ پنڈی۔ 🕺🎸🎺 pic.twitter.com/3DEJhVw7CJ
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 14, 2021
علی ظفر نے اپنی ٹویٹ میں CPL(سلیبرٹی پریمیئر لیگ) کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "تیار ہوجائو پنڈی”۔ PSL اور KPL کے بعد ملکی سطح پر نئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 23 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے۔
شائقین CPL میں ملک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ علی ظفر کی اس ٹویٹ کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن مرچنڈائز اسٹور متعارف کرانے کا فیصلہ
معید عرفان نے لکھا کہ "کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کے سبب دکانیں بند ہیں اور آپ اس دوران کنسرٹ کرنا چاہ رہے ہیں”۔
Shops are closed on weekends due to covid, you want concerts right in the middle of pandemic. Fame comes with responsibility.
— Moeed Irfan 🇰🇼 (@moeedirfan) September 14, 2021
حمزہ قریشی نے ٹویٹ پر جواب دیا کہ "یقینی طور پر CPL کو منعقد کرنے کیلیے حکومتی اداروں نے خاطر خواہ انتظامات کیے ہوں گے، ہمیں ہر اقدام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے منفی سوچ نہیں اپنانی چاہیے”۔
There must be government and other agencies involved cz it’s an official event so stop putting your nose in every situation with this negative and frustrated mindset
— Hamza Qureshi 🇵🇸 (@thehqnotes) September 14, 2021
وقار افضل نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ "بالاآخر ہمیں بڑی مدت کے بعد اچھا نغمہ سننے کو ملے گا”۔
کئی صارفین نے یہ خواہش ظاہر کی کہ کیا ہی اچھا ہو اگر ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن ختم کردیا جائے تاکہ کاروبارِ زندگی مکمل طور پر بحال ہوسکے۔









