کیا پاکستان کی "اے” ٹیم نیوزی لینڈ کی "بی” ٹیم کو شکست دے پائے گی؟

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے سیریز پر مشتمل پہلا ایک روزہ میچ آج راولپنڈی  میں  کھیلے گا ، رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اٹھارہ سال بعد 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنلسٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنیوالی نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کررہی ہےسیریز کے تینوں ایک روزہ میچ  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منعقد ہوں گے، پہلا میچ آج بروز جمعہ کھیلا جائے گا جبکہ دیگر دو ون ڈے اتوار اور منگل کے روز اسی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ میچز پر مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سوئیپ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ کی بطورچیئرمین تقرری، پاکستان کرکٹ میں بھونچال

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھی  مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گی اس گراؤنڈ میں کھیلے گئے تمام میچز میں شاہینوں نے کیویز کو شکست سے دوچار کیا ہے تاہم اس مرتبہ کیویز آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست  ہونے کے باعث نفسیاتی برتری کا شکار ہیں ۔

کرکٹ کی تاریخ  میں شاہین کیویز کے خلاف کل  107 ایک روزہ بین الاقوامی میچ  کھیل چکےہیں ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 فروری 1973 کو اور آخری میچ 26 جون 2019 کو کھیلا گیا تھا، کل  55 میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی جبکہ 48 میچوں میں پاکستان نے شکست کھائی  ایک میچ برابر ہوا جبکہ تین بے نتیجہ ختم ہوئے۔

اٹھارہ سال بعد کیویز کو پاکستان میں ٹف ٹائم دینے کیلئے پی سی بی نے صرف ان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے جو زبرست فارم میں ہیں جن میں  بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، حارث رؤف فخر زمان، ، افتخار احمد، حسن علی ، امام الحق، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان قادر اور زاہد محمود کوشامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم  میں ٹام لیتھم (کپتان) (وکٹ کیپر)، ہمیش بینیٹ، فن ایلن، ڈگ بریسوسیل، ٹام بلینڈل (وکٹ کیپر)، جیکب ڈفی، کولن ڈی گرینڈہوم، اسکاٹ کگلیجن، میٹ ہنری، کول مکانچی، آعجز پٹیل، رچن رویندرا، ہنری نکلس،بلیر ٹکنر اور ول ینگ شامل ہیں ۔

متعلقہ تحاریر