شاہد آفریدی نے آن لائن کاروبار کی دنیا میں چھکا لگا دیا
بوم بوم آفریدی کا دعویٰ ہے کہ "لالا جان" پر صارفین کو تمام برینڈز کی اصل مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی نے آن لائن شاپنگ اسٹور شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی۔ آفریدی نے کہا کہ "انتظار ختم ہوا، lalajaan.com پر رجسٹر کیجیے”۔
The wait is over! Register now on https://t.co/3SGY47iewr – Choose Authentic, Feel Luxurious.
Follow @TheLalaJaan #ShahidAfridi #Lalajaan pic.twitter.com/cNyGwM6B73
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 27, 2021
بوم بوم آفریدی کا دعویٰ ہے کہ لالا جان پر صارفین کو تمام برینڈز کی اصلی مصنوعات دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سعودی عرب کو 250 ملین ٹن آرگینک گوشت ایکسپورٹ کرے گا
ٹوئٹر یوزرز نے شاہد آفریدی کے لیے نیا کاروبار شروع کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لالا اللە آپ کے ہر منصوبے کو دندگنی رات چوگنی ترقی عطاءکرےاور آپ کی حلال کمائی میں برکت عطاء کرے اور اس میں اضافہ فرمائے کیو نکہ آپ بہت سے لوگوں کی مدد کر سکیں (آمین )@SAfridiOfficial @nsaafridi @dheetafridian @Asmiiii10 @I_Sha_Afridian @AAfridien @TEAM_AFRIDI https://t.co/WQeIrgugKo
— Aliza Fatima (@Fatimafridians) September 27, 2021
دوسری جانب اداکار عمران عباس، شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے لیے عطیات جمع کرنے برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔
Join me on a journey of Hope, as we raise funds to eradicate food poverty in Pakistan together with @SAFoundationN See you all this November in the UK! For sponsorship opportunities please contact @saimaxkhan #London #Manchester #Bradford #HopeNotOut pic.twitter.com/01HbSA8vnU
— Imran Abbas (@ImranAbbas) September 27, 2021
عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ پاکستان میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ بھوک کے خاتمے کے لیے عطیات جمع کیے جائیں گے۔