خیرپور میں کسٹم حکام کا چھاپہ، ٹرالر سے 1 کروڑ روپے کی چھالیہ برآمد
انٹیلی جنس حکام کے مطابق ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
سکھر: خیرپور کے قریب کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرالر سے 9 ہزار کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی ہے۔ کارروائی کے دوران ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کسٹم انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ کے وزیر بلدیات اپنے شہر سے گندا پانی صاف نہ کروا سکے
ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلیجنس سکھر کے عملے نے ایک اطلاع پر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی جانے والے ٹرالر کو روک کر اس پر رکھے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی نو ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی اور ٹرالر ڈرائیور جمعہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار کے رابطہ کرنے پر کسٹم انٹلی جنس کے حکام نے بتایا کہ چھالیہ پنجاب سے کراچی لے جائی جارہی تھی جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
گرفتار ٹرالر ڈرائیور جمعہ خان کو جیل کسٹڈی میں دے دیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ حکام کے مطابق ملزم کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم انٹیلی جنس کا عملہ قومی شاہراہوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پوری مستعدی سے کام کررہا ہے۔