5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع، عبدالرزاق داؤد کی نوید

مشیر تجارت کے مطابق نئی سرمایہ کاری سے ملک کے اندر 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری "میک ان پاکستان” کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مستقبل قریب میں ملک میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے لکھا ہے کہ "آنے والی سرمایہ کاری سے "میک ان پاکستان” کے تحت ملک میں 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی کیوں؟ عدالت نے اسٹیٹ بینک کے حکام سمیت دیگر کو طلب کرلیا

بغیر اجازت اشتہار میں تصویر کیوں لگائی، خاتون کا وزارت خزانہ کو نوٹس

انہوں نے لکھا ہے کہ "حکومت کی پالیسیز نے صنعتی یونٹس بند ہونے کی ترتیب کو الٹ دیا ہے۔ اب ملک صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔”

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید لکھا ہے کہ "نئے یونٹس لگنے سے ملک کے اندر 5 لاکھ نوکریوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور برآمدی صلاحیت بھی بڑھے گی۔”

متعلقہ تحاریر