پاک بھارت ورلڈ کپ ٹاکرے سے قبل ریپ سانگ بھی آگیا

کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں

پاکستان اور بھارت بالترتیب چودہ اور پندرہ اگست1947ء کو آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئے  اور اپنی آزادی کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے درمیان کبھی خوشگوار تعلقات قائم نہیں ہوسکے ،  دونوں ممالک کے درمیان جب کبھی خوشگوار تعلقات کی کوشش کی گئی تو ہندو مسلم فسادات اور علاقائی تنازعات کے باعث دونوں ممالک میں کبھی اچھے تعلقات دیکھنے کو نہیں ملے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کبھی تو سفارتی اور کبھی عسکری محاذ کسی نہ کسی حوالے سے کھلا ہی رہا ہے تاہم رواں سال دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں نہ صرف اضافہ دیکھنے میں آیا بلکہ دونوں ہی ممالک ایک دوسرے کے خلاف عالمی اداروں اور عالمی طاقتوں سے شکایات کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک بھارت میچ ٹی ٹوئنٹی میچ ’موقع موقع‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہ کن تیاریاں

پاکستان اور بھارت کا محل وقوع اور رنگ  نسل کسی حد تک ایک جیسی ہونے کے باعث  دونوں ممالک کے عوام میں کئی ایک مماثلت پائی  جاتی ہیں جس میں بین الاقوامی کھیل کرکٹ سرفہرست ہے ، پاکستان اور بھارت میں کرکٹ سب سے مقبول کھیل ہے اور یہ کھیل انتہائی حساس ہوجاتا ہے جب  یہ  دونوں ممالک (پاکستان اور بھارت ) کے درمیان ہو،  دنیا بھر میں کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ صرف پاکستان اور بھارت ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا کے شائقین کرکٹ میں اہمیت رکھتا ہے ،  دونوں ممالک کے درمیان میچ سے قبل دونوں ممالک کے مداح اپنے اپنے ممالک کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھانے کےلئے اچھوتے خیالات سے نت نئے انداز کے اشتہاربنائے جاتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ریپر سرمد راؤنے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت میں ایک اینیمیٹڈ ریپ تیار کیا ہے جس میں بھارتی گھمنڈ اور غرور کو پاکستانی کھلاڑیوں کے جواب سے خاک میں  ملاتے دیکھایا گیا ہے ۔

ریپ سانگ میں بھارتی کپتان  ویرات کوہلی ، سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی  اور  سہواگ  بھارتی کرکٹ کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم ،راولپنڈی ایکسپریس شیعب اختر  اور شاہد آفریدی  کو دکھایا گیا ہے جو بھارتی کھلاڑیوں کو  یاد دلارہے ہیں کہ کہاں کہاں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی ٹیم کو ناکو چنے چبوائے ۔

سرمد راؤ کی جانب سے تیار کردہ ریپ سانگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشیئر کیا گیا جسے اب تک ہزاروں صارفین نے پسنداور ری ٹوئٹ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر