چیمپئنز لیگ: اجیکس نے بروسیا ڈورٹمنڈ کو 4-0 سے شکست دے دی
اجیکس کے ڈوسان ٹاڈیک کی جانب سے فری کک میں پہلا گول اسکور کیاگیا
چیمپئنز لیگ میں ڈچ کلب اجیکس نے بروسیا ڈورٹمنڈ کو 4-0 سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، اجیکس کے ڈوسان ٹاڈیک کی جانب سے فری کک میں پہلا گول اسکور کیاگیا ، ڈوسان ٹاڈیک کے گول کو ڈورٹمنڈ کے مارکو رییوس نے گول ہونے سے ناکام بنا نے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے ، ڈورٹمنڈ کے گول کیپر گریگور کوبیل نے ہاف ٹائم سے پہلے پہلے اجیکس کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا۔
ہاف ٹائم کے بعد کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد بروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے کھیلنے والے ناروے کے فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ نے گول کرنے کی کوشش میں کامیابی کے بہت نذدیک بھی آگئے تاہم ایجیکس نے میچ پر دوبارہ اپنی گرفت مضبوط کرلی اور برازیل سے تعلق رکھنے والے اجیکس کے ونگلر انتھونی نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے برتری دلادی اور میچ کا آخری اور فیصلہ کن گول سباسٹیئن ہالر نے میچ کے 72 ویں منٹ میں اسکور کیا جس نے اجیکس کو فتحیاب کرایا۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیل اور یو اے ای فٹبال ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے
سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر
واضح رہے کہ یہ میچ چیمپئنز لیگ کا ایک بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ ڈچ کلب اجیکس ایک چھوٹی ٹیم نے جس نے آج سے قبل بروسیا ڈورٹمنڈ جو کہ ایک مضبوط ٹیم ہے اس کو شکست نہیں دی تھی۔
اس سے قبل لیگ میں ڈورٹمنڈ کو کمزور حریف شالکے نے بھی دو ایک سے اپ سیٹ کیاتھا ۔ دوسری جانب لیگ ہی میں ہوفنہیم اور مینز کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر ہوا۔ ڈچ فٹبال لیگ میں فی نورڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایگلز کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔