کالعدم ٹی ایل پی کا متوقع لانگ مارچ، شہر اقتدار سیل
وزارت داخلہ کی ہدایت پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کے جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو روکنے کے لیے شہر اقتدار کو سیل کرنا شروع کردیا ہے۔
حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرلئے۔ جس کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کے جزوی طور پر بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی زمین پر جعلسازی کے ذریعے قبضے کا معاملہ
ثناء بُچہ کے نسلی امتیاز پر مبنی ریمارکس، میڈیا خاموش
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جڑواں شہروں کے داخلی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ روز سے ہی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ داخلی راستوں کو بند کرنے کے لئے لیے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں ، فیض آباد فلائی اوور ٹریفک کے لئے جزوی طور پر بند ہے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کئی مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم ٹی ایل پی کے 5 درجن سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز ز ان تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون اپنے ایکشن میں ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ سفیر کو نکالنے کا مطالبہ پر عمل کا مطلب ہوگا کہ ہم ساری یورپی یونین سے باہر ہو جائیں۔









