وفاقی وزیر شیخ رشید کا کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ

واضح رہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پر شیخ رشید احمد اور نورالحق قادری کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے لاہور پہنچےتھے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس لیے کالعدم جماعت کے کارکنان اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں کریں گے۔

مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان کافی سارے نقاط پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ انہوں نےکہا کالعدم جماعت کے زیرحراست کارکنان کو ہرا کردیا جائے گاجبکہ ماضی میں کیے گئے معاہدے پر عملدرآمد کےلیے فرانسیسی سفیر کے معاملے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیے

ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی، بچوں کی بلو فلیمیں بنانے والا گروہ گرفتار

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کارکنان منگل تک وہیں قیام کریں جہاں ابھی وہ ہیں اور پر امن رہیں تاکہ لوگوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کھولا جا سکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دھرنا پرامن رہنے کی صورت میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دھرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے تاہم مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاجی مظاہرین پرامن طور پر اپنا احتجاج ختم کردیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاملات ایک دو روز میں طے ہو جائیں گے اس وقت تک مظاہرین اسلام آباد کی جانب مارچ نہیں کریں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حکومت نے احتجاجی مظاہرین کے تمام مطالبات کو غور سے سنا ہے اور ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور اور مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ معاملات دو سے تین دن میں طے پاجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

متعلقہ تحاریر