کرکٹ ٹیم سے مایوس بھارتی تماشائیوں نے شعیب ملک کو دیکھ کر نعرے لگا دئیے
پاکستان کے اسٹار بیٹسمین شعیب ملک جب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب آئے تو بھارتی تماشائیوں نے "جی جا جی، جی جا جی" کے نعرے لگائے۔
![](https://news360.tv/wp-content/uploads/2021/10/شعیب-ملک.jpg)
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ جہاں ایک طرف دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی تماشائی خوب لطف اندوز ہوئے وہیں بھارتی شائقین نے بھی شعیب ملک کو دیکھ کر خوشی منانے کا موقع لیا۔
بھارتی شائقین اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے تو کچھ خاص محظوظ نہ ہوئے لیکن پاکستان کے اسٹار بیٹسمین شعیب ملک جب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب آئے تو بھارتی تماشائیوں نے "جی جا جی، جی جا جی” کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیے
فنکاروں کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نالاں
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک دبئی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولیں گے
اس منظر کی دلچسپ ویڈیو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی اور ہنسنے کے ایموجیز بنائے۔
🤣🤣❤️❤️ https://t.co/NE46xoSKfu
— Sania Mirza (@MirzaSania) October 25, 2021
ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی دلچسپ رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے مگر شعیب ملک ہمارے جی جا جی تو ہیں۔