سندھ حکومت ڈینگی مچھر کو قابو کرسکتی ہے؟

رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 1291 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، صوبائی وزیر صحت نے زیر تعمیر عمارتوں میں اسپرے کرنے کی ہدایت دے دی۔

سندھ حکومت نے ڈینگی مچھر کو قابو کرنے کے لیے اجلاس بلالیا۔ ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس میں وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ڈاکٹر محمد جمن باہوٹو، ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈاکٹر تیرتداس اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سندھ میں 131 مقامات پر ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، رواں سال جنوری سے اب تک 3270 ڈینگی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر بے قابو، 62 مریضوں میں وائرس کی تصدیق

کراچی کے سینٹرز پر اسٹرا زینیکا ویکسین کی قلت

رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 1291 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی میں سب سے زیادہ 179 کیسز ضلع ایسٹ، جبکہ ضلع سینٹرل میں 169 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اکتوبر کے مہینے میں ضلع حیدرآباد میں 241 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کے سندھ میں ڈینگی سے اس سال 15 افراد کا انتقال کرگئے، مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ڈینگی متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے 675 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہدایت دیں کہ جن علاقوں میں ڈینگی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں  زیادہ توجہ دی جائے، کراچی میں صاف پانی کے واٹر ٹینک اور کنٹینر، فاؤنٹین اور سوئمنگ پول میں ڈینگی لاروا کا سروے کیا جائے۔

سندھ حکومت کی وزیر صحت نے مزید کہا کہ زیر تعمیر عمارتوں میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر اسپرے کیا جائے۔

متعلقہ تحاریر