عمر ایوب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر، معیشت پر کوئی فرق پڑے گا؟

عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ای سی سی اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا، مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری، شوکت ترین کی جگہ عمر ایوب خان کو ای سی سی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

12 رکنی ای سی سی میں مواصلات اور توانائی کے وزراء ارکان ہوں گے، وزیر صنعت و پیداوار، داخلہ، قانون و انصاف، میری ٹائم افیئرز بھی شامل ہیں جبکہ غذائی تحفظ، منصوبہ بندی، نجکاری، ریلوے، آبی وسائل کے وزراء بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

معیشت کے تمام اعشارئیے خطرے کی گھنٹی بجانے لگے

آئندہ سال پاکستانی معیشت کے لیے ترقی کاسال ہوگا، فچ کی پیشگوئی

دریں اثنا عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ای سی سی اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

ایجنڈے میں مشروبات پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور آئے گی، مضر صحت میٹھے مشروبات اور تمباکو پر ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔
اجلاس میں گندم کی درآمد سے متعلق چھٹا ٹینڈر کھولنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ کھاد کے کارخانوں کیلئے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کے اُن اضلاع کو گیس کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی جہاں سے تیل و گیس نکالی جا رہی ہے، اس کے علاوہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری بھی دی جائے گی۔
 اجلاس میں اسٹریٹیجک اسٹیٹ پالیسی فریم ورک پر غور کیا جائے گا جبکہ پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔
مزید برآں ای سی سی کے اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے فیول ایڈجمسنٹ کی سمری زیر غور آئے گی۔

 

متعلقہ تحاریر