طلحہ طالب نے قومی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
طلحہ طالب نے رواں سال ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے 67 کلو کی کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔
ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے قومی ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 2021 میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے میڈل جیتنے کے ساتھ ساتھ تین قومی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے ہیں۔
طلحہ طالب نے یہ اعزاز 31 اکتوبر سے 4 نومبر تک جاری رہنے والی نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں آج حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیے
نوسربازوں نے شہروز کاشف اور طلحہ طالب کو لاکھوں کا چونا لگا دیا
پاکستانی لڑکیاں ویٹ لفٹنگ کے لیے میدان میں آگئیں
طلحہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 145 کلو اور 171 کلو وزن اٹھایا ہے۔
Alhamdulillah Alhamdulillah ! Won GOLD medal at national weightlifting championship2021. I did 145kg snatch and 171kg clean and jerk and made 3 new national records. Thanks to Allah Almighty.
.
.#weightlifting #champion #talhatalib #goldenboy pic.twitter.com/dHh7mOYn3l— Talha Talib (@_talha_talib) November 1, 2021
طلحہ طالب نے رواں سال ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، انہوں نے 67 کلو کی کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔
اس سے پہلے طلحہ نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے طلحہ طالب کی ویٹ لفٹنگ کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ طلحہ نیشنل ریکارڈز بنا رہے ہیں اور آنے والے اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کر رہے ہیں۔
Pakistani Olympic Hero weight lifter @_talha_talib is making national records, securing gold & preparing for upcoming world championship & commonwealth games qualification…….
شاباش چیتے۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/CwznmwJFHM— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) November 1, 2021









