شاہینوں کی شکست دینے کے بعد دل جیتنے نمیبین ڈریسنگ روم آمد
قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر مقصود رانا نے نمیبین کرکٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے منگل کے روز ہونے والے دوسرے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وفد نے مینیجر مقصود رانا کے ہمراہ نمیبین ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ اور ان کے کھیل کو سراہا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وفد نے جذبہ خیر سگالی کے تحت نمیبیا ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے وفد میں مینیجر مقصود رانا ، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ، بلے باز محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر حسن علی ، فخر زمان ، اور شاداب خان شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا
ٹی 20 ورلڈکپ میں سبز ہلالی پرچم غالب، پاکستان کی نمیبیا کو شکست
پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کھلاڑیوں نے نمیبیا کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہاتھ ملائے اور خوشی کا اظہار کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر مقصود رانا نے نمیبیا کی ٹیم کو مبارکباد دی ان کے کھیل کو سراہا اور کہا ہے کہ یہ ایک بہترین پیش رفت ہے کہ آپ کی ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کی ہے۔
#SpiritofCricket – Pakistan team visited Namibia dressing room to congratulate them on their journey in the @T20WorldCup#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/4PQwfn3PII
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2021
کھلاڑی نے ایک دوسرے کو فرداً فرداً گلے بھی لگایا۔ نمیبیا کے کھلاڑیوں نے بھی گرم جوشی سے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے نمیبیا کی ٹیم کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ پروفیسر محمد حفیظ نے نمیبین ٹیم کے کھلاڑیوں کو کچھ گیم ٹپس بھی بتائے۔ اس موقع پر سیلفیز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
کرکٹ ٹیم کے اس دورے کو تجزیہ کاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے ان کا کہنا ہے کہ جہاں پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں غیرمعمولی پرفارمنس دکھا رہی ہے وہیں وہ پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔