سندھ حکومت نے بعد از حمل خاندانی منصوبہ بندی پالیسی کا اعلان کردیا

سندھ کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنے وسائل کے حساب سے آگے بڑھنا ہوگا، صوبائی وزیر صحت

سندھ حکومت کا بعد از حمل خاندانی منصوبہ بندی (Post-Pregnancy Family Planning) پالیسی کا اعلان، صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی  ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آج ایمرجنسی آپریشن سینٹر/EOC کے کانفرنس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پالیسی ڈارفٹ پیش کیا۔

اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو، ٹیکنیکل ایڈوائیزر ڈاکٹر طالب لاشاری، پاتھ فائینڈر انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر تابندہ سروش اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈبلیو ایچ او کا جنگ زدہ افغانستان میں صحت سے متعلق خدشات کا اظہار

انڈین گجرات میں نوجوان کا مانع حمل کے لیے جان لیوا طریقہ

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ سندھ کی آبادی تیزے سے بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنے وسائل کے حساب سے آگے بڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ماں اور بچے کی صحت کے معاملات کو بھی دیکھنا ہوگا، بعد از حمل فیملی پلاننگ سے ماں کی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی پر ضابطے کے سلسلے میں لوگوں کے خدشات اور ان کو آمادہ کرنے کے لیے ہیلتھ کائونسلرز کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہمیں عورت کا یہ حق بھی تسلیم کرنا ہوگا کہ حمل کے حوالے سے وہ اپنا فیصلہ خود کرے۔

متعلقہ تحاریر