مفتاح اسماعیل کو تیل کی قیمتوں پر دروغ گوئی مہنگی پڑگئی

سوئیڈن کمپنی ٹنڈا فونڈا کے بانی میٹیاس مارٹسن کا کہنا ہے کہ سیاستدان سیاسی فائدے کے لیے اکثر جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کو پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کا تقابل امریکا سے کرنا مہنگا پڑگیا، سوئیڈن کے معروف سرمایہ کار اور بزنس مین میٹیاس مارٹسن نے لیگی رہنما کو آئینہ دکھاتے ہوئے لاجواب کردیا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمت 3.36 ڈالر فی گیلن یا 0.89 ڈالر فی لیٹر یا 150.7 روپے فی لیٹر ہے۔ پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم نوجوان اسپورٹرز ٹھیک کہتے ہیں، امریکا میں پیٹرول پاکستان سے 3 فیصد مہنگا ہے لیکن امریکا میں فی کس آمدنی بھی پاکستان سے 4000 فیصد زیادہ ہے۔ اسی لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی دور سے پی ٹی آئی کی تعریف کرتے ہیں لیکن واپس نہیں آتے۔

یہ بھی پڑھیے

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ایف بی آر کو لگام ڈالنے کا عندیہ دے دیا

زرمبادلہ کے ذخائر میں چین سب سے آگے

مفتاح اسماعیل  کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوئیڈن کی مشہور کمپنی  ٹنڈا فونڈر کے بانی اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر میٹیاس مارٹنسن  نے لکھا کہ سیاستدانوں کی افسوسناک خصوصیات میں سے ایک افسوسناک خصوصیت یہ ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ اپنے ایجنڈے کے حق میں جھوٹ بول سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 5 نومبر تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں امریکا سے 14 فیصد کم تھیں ، حالانکہ امریکا  میں دنیا میں سب سے کم ٹیکسز ہیں۔ لیکن بڑا جھوٹ قیمتوں میں اضافے کی وجہ کو نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ  یہ مفتاح پر حملہ نہیں ہے ،عمومی طور پر سیاست دانوں کو اپنے ایجنڈے کو عوام کے فائدے کے لیے تعمیری تجاویز اور تنقید کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایک اصلاح جو ہمیشہ محسوس کی گئی ہے ،وہ یہ ہے کہ مقامی طور پر پیدا ہونے والے تیل اور گیس کی قیمتوں کو درآمدی متبادل کی سطح پر مقرر کیا جائے۔ لیکن  یہ اس وقت کیا جاسکتا ہے کہ جب توانائی کی قیمتیں کم ہوں۔ یہ اقدام  مقامی پیداوار میں  زیادہ سے زیادہ اضافہ اور درآمدی ضروریات کو کم سے کم کرے گا۔ اس کے نتیجے میں او جی ڈی سی اور پی پی ایل کی نجکاری کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

متعلقہ تحاریر