نواز شریف کی لاہور کی جائیداد 10 روز بعد نیلام کی جائے گی
اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے سابق وزیراعظم، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی لاہور میں موجود جائیداد نیلام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا فیصلہ، اسسٹنٹ کمشنر لاہور کینٹ نے 19 نومبر کو نواز شریف کی لاہور کی زمین کی فروخت کے لیے نیلامی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاہور نے احتساب عدالت کے اپریل کے فیصلے کے مطابق سابق وزیراعظم، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی لاہور میں موجود جائیداد نیلام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مال روڈ پر موجود 135 اپر مال لاہور کے نام سے مشہور جائیداد کی نیلامی، موضع میاں میر، تحصیل کینٹ میں واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف رہا، نواز شریف کی جائیداد نیلام
پاکستانی نواز شریف کی تقریر سے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
نوازشریف کی جائیداد نیلامی لاہور 19-11-2021 بروز جمعہ صبح 10:00 بجے اسسٹنٹ کمشنر آفس کینٹ کے احاطے میں کی جائے گی۔نیلامی کے لیے کینٹ ٹاؤن ہال سمیت دیگر مقامات پر اشتہار بھی آویزاں کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے اثاثے نیلام کرنے کا فیصلہ توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد کیا گیا تھا۔